نئی دہلی، ْْوزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کے روز جی-20 سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر جوزف بائیڈن، برازیل کے صدر ایل اناسیو، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی اور ارجنٹائنا کے صدر البرٹو فرنانڈیز کی موجودگی میں گلوبل بائیو فیول الائنس کا اعلان کیا۔
دو روزہ جی-20 سربراہی اجلاس آج یہاں ہندوستان کی صدارت میں شروع ہوا۔ اس موقع پر اس عالمی اتحاد کا اعلان کیا گیا۔ یہ اتحاد نقل و حمل کے شعبے میں بائیو ایندھن کے پائیدار استعمال کو بھی تیز کرے گا اور تعاون کی سہولت فراہم کرے گا۔
اس اتحاد کو مثبت جواب ملا ہے اور بہت سے جی-20 ممالک اس میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ دیگر قابل تجدید توانائیوں کے برعکس، حیاتیاتی ایندھن زراعتی اور حیاتیاتی مواد سے بہت کم وقت میں تیار کیے جاتے ہیں، جسے ‘بائیو ماس’ کہا جاتا ہے۔ اس کے استعمال سے گیس کے اخراج میں کمی کو فروغ ملتا ہے اور دنیا بھر کے ممالک کو اپنے نیٹ زیرو کاربن فوٹ پرنٹ تک پہنچنے پر قادر بناتا ہے۔