لازوال ڈیسک
جموں؍؍وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ضلع بانڈی پورہ کے گریز علاقے میں سڑک حادثے میں دو پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا ہے ۔وزیرا علیٰ نے غمزدہ کنبوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہا ر کیا ہے اور ہلاک شد گان کی ارواح کے ابدی سکون کے لئے دعا کی ہے۔محبوبہ مفتی نے ریاست کے پہاڑی علاقوں میں ایسے دلدوز واقعات روکنے کے سلسلے میں ٹریفک اور پولیس اتھارٹیز ہدایت دی ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات رونما نہ ہوں۔