نئی دہلی ، (یواین آئی) صدر رام ناتھ كووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو گرو نانک جینتی کی مبارک باد دی۔
مسٹر كووند نے ٹوئٹر پر کہا’’گرو نانک دیو جی کی 550 ویں پاون جینتی کے موقع پر، تمام ہم وطنوں، بالخصوص ہمارے سکھ فرقہ کے بھائیوں اور بہنوں کو دلی مبارکباد۔ آئیے، ہم گرو نانک دیو جی کے آدرشوں اور تعلیمات کو اپنی زندگی میں ڈھالكر، ہمدردی، برابری اور باہمی ہم آہنگی پر مبنی معاشرے بنانے کا عزم کریں‘‘۔
مسٹر مودی نے کہا’’آج، شری گرو نانک دیو جی کے 550 ویں پرکاش پرو پر میں سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔ یہ شری گرو نانک دیو جی کے منصفانہ، جامع اور خوشگوار معاشرے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے خود کو دوبارہ وقف کرنے کا دن ہے‘‘۔مسٹر مودی نے پنجابی زبان (گرومکھی) میں بھی مبارکباد دی ہے۔