گردوارہ ننگالی صاحب میں ہو رہی مذہبی تقریب کے حوالے سے ننگالی صاحب میں میٹنگ منعقد

0
0

تنویر پونچھی

پونچھ؍؍ضلع پونچھ کا تاریخی مقام ڈیرہ سنت پورہ ننگالی صاحب جو کہ مذہبی و تاریخی حیثیت سے نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں پونچھ کی پہچان بن چکا ہے میں ایک مذہبی پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں بڑی تعداد میں سکھ مذہب کے پیروکاروں کے ریاست و بیرون ریاست سے آنے کی قیاس آرائیاں لگائی جا رہی ہیں اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ بھی انتظامیہ گردوارہ پربندھک کمیٹی کی طرف سے لیا جا رہا ہے آج اسی سلسلے میں سنت پورہ ڈیرہ ننگالی صاحب کے مذہبی پرچارک و گردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان نریندر سنگھ کی طرف سے ایک پریس کانفرنس کر کے لوگوں کو گردوارے میں منعقد ہو رہی تقریب کے حوالے سے جانکاری دی انہوں نے جانکاری دیتے ہوے بتایا کہ گردوارہ صاحب میں یہ تقریب 03 نومبر کو منعقد کی جا رہی ہے جس میں عوام الناس کو بلالخاظ مذہب و ملت شرکت کی دعوت دی جاتی ہے انہوں نے خصوصی طور سے سکھ مذہب کے ماننے والوں سے اس تقریب کے موقع پر اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ اس دن کو اتنا بہتر بنانا ہے کہ یہ تقریب پونچھ کی تاریخی اہمیت رکھنے والی تقریب ہو۔ پریس کانفرنس میں سردار سورجن سنگھ سریندر سنگھ و کیپٹن سرجیت سنگھ نے بھی شرکت کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا