برگیڈئر خدا بخش میموریل پبلک ہائر اسکنڈری اسکول جموںمیں تقریب کا ہوا انعقاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ گجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ اور برگیڈئر خدا بخش میموریل پبلک ہائر اسکنڈری اسکول (جی ڈی سی ٹی کے زیراہتمام) میں آج 75 واں یوم جمہوریہ ایڈوکیٹ شاہ محمد چودھری (چیئرمین گرجر دیش چیریٹیبل ٹرسٹ ) کی موجودگی میں منایا گیا۔ اس موقع پرچودھریحمید حسین (وائس چیئرمین) چوہدری ایم ایس چوہان (جنرل سیکرٹری)، شوکت جاوید، شوکت پرویز چیچی، محمد امین چوہدری، تمام ٹرسٹیز محترمہ رادھو گپتا (پرنسپل)، محترمہ مونیکا شرما (وائس پرنسپل) اور طلباء موجود تھے ۔اس تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرانے کے ساتھ قومی ترانے سے ہوا۔ انہوں نے سب کے درمیان حب الوطنی کے جذبے کو پروان چڑھانے اور فروغ دینے پر تبصرہ کیا۔اس تقریب کا آغاز جناب ابرار احمد ٹیچر کے استقبالیہ کلمات سے ہوا جس کے بعد چیئرمین کا زبردست اور انتہائی حوصلہ افزا خطاب ہوا جنہوں نے طلباء میں اس عظیم دن کو فخر اور جوش کے جذبے کے طور پر منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور مختلف آزادی پسندوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔انہوں نے سب کے دلوں کو مکمل طور پر متاثر کیا جس سے شرکاء میں یکجہتی اور عظیم قوم پرستی کے جذبے میں اضافہ ہوا۔ اس کے ساتھ ہی پورے یو ٹی میں قبائلی معاشرے کی بہتری میں بابائے قوم ڈاکٹر مسعود اے چودھری کے عظیم کمیونٹی لیڈر کے کردار پر روشنی ڈالی گئی۔وہیں مقررین نے کہاکہ پورے جموں و کشمیر میں قبائلی برادری کی عمومی بہبود میں ان کا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور آنے والی نسلوں کے لیے متاثر کن رہے گا۔