گجر بکروال طلباء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے گوجر بکروال اسٹوڈنٹس الائنس کا قیام عمل میں لایا گیا

0
0

جی بی ایس اے نے کمیونٹی طلباء کی بہتری کے لئے کام کرنے کا وعدہ کیا ، جموں وکشمیر کے مختلف اضلاع سے ٹیم ممبر ہوئے شامل
لازوال ڈیسک
جموں؍؍گجر بکروال برادری کے طلباء جو پچھلے دو سالوں سے احتجاج اور قبائلی مارچ میں سب سے آگے تھے، ایک ساتھ شامل ہوئے اور گجر بکروال اسٹوڈنٹس الائنس جموں و کشمیر کے نام سے ایک نئی طلباء تنظیم کا قیام عمل میں لایا۔اس موقع پر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے والی عائشہ گجر، آرٹسٹ، گلوکار اور مشہور گوجری ریپر عامر چوہان جن کا تعلق پونچھ سے ہے، بطور مہمان شامل ہوئے جبکہ معروف صحافی عامر سہیل نے بطور مہمان ذی وقار شرکت کی۔واضح رہے جموں یونیورسٹی کے بلال رشید تنظیم کے چیف سرپرست رہیں گے اور راجوری کے ایک ریسرچ اسکالر شاہد ایوب کو متفقہ طور پر جی بی ایس اے کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔ وہیں جی بی ایس اے نے کمیونٹی طلباء کی بہتری کے لئے کام کرنے کا وعدہ کیا اور طلباء سے متعلق تمام اہم مسائل کو اٹھائے گا جیسے یونیورسٹیوں اور کالجوں میں ریزرویشن، ہاسٹل میں رہائش، اسکالرشپ کی بروقت تقسیم، قبائلی تحقیقی مراکز کا افتتاح، صحیح تعداد کی گنتی کے لئے کمیونٹی کا بروقت سروے، گجر بکروال ہاسٹلز اور موبائل سکولوں کا احتساب وغیرہ ۔ تاہم ریاستی ٹیم میں اوڑی سے آریان چودھری اور ناہیلہ فلک نائب صدر اور طاہر محمود چودھری، ثاقب چودھری اور اسحاق چودھری جنرل سیکرٹریز کے طور پر شامل ہیں۔ ریاسی سے ظفر اقبال سیکرٹری کے طور پر اور جموں کے نوجوان کارکن امیر کھٹانہ کو تنظیم کا ترجمان اعلیٰ اور شبیر چودھری کو ایڈیشنل ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ جبکہ پنجاب یونیورسٹی پٹیالہ سے سینئر ریسرچ فیلو کو چیف ایڈوائزر نامزد کیا گیا ہے۔دریں اثناء اظہر سلطانی اور شراز الاسلام کو متفقہ طور پر سوشل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کیا گیا۔معروف اسٹوڈنٹ لیڈر اور ایس ٹی بچاؤ آندولن کے ایک سرکردہ چہرے مرتضیٰ کمال بھڈانہ کو صوبہ جموں کا صدر نامزد کیا گیا ہے جبکہ احسان الحق نائب صدر کے طور پر کام کریں گے، سرفراز احمد اور عرفان چودھری کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا ہے۔ قدرت اللہ شہاب کو ٹیم کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے اور کئی دیگر کو مختلف ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وہیںکاشف چودھری ضلع جموں کے صدر ہیں اور امتیاز چودھری ضلع ریاسی کے صدر ہیں جبکہ ذوالفقار انقلابی کو ڈوگرہ لاء کالج کا صدر نامزد کیا گیا ہے۔واضح رہے تنظیم کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر میں پسماندہ قبائلی طلباء برادری کے لیے کام کرنا ہے جن کا آج تک استحصال کیا گیا اور انتخابی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس موقع پراسٹوڈنٹس الائنس کے صدر شاہد ایوب نے طلبہ کے اجتماع سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ وہ اپنی تعلیم، خاندان اور پھر تنظیم پر توجہ دیں۔انہوں نے کہاکہ ہم تب ہی تبدیلی لا سکتے ہیں جب ہم پڑھے لکھے ہوں گے اور گوجر برادری میں تبدیلی لانے کے لیے ان کو خاص طور پر تعلیم دینا بہت ضروری ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا