گجر بکروال دیش تحریک انصاف کے بینر تلے کینڈل ارچ کا اہتمام

0
0

مارچ کا مقصد آٹھ سالہ معصوم کو انصاف فراہم کروانا ہے:نذاکت کھٹانہ
لازوال ڈیسک
جموںکٹھوعہ کی آٹھ سالہ معصوم کے قتل و عصمت دری معاملہ میں انصاف کی خاطر گجر بکروال دیش تحریک انصاف کے بینر تلے چوہدری نذاکت کھٹانہ کی قیادت میں بیلی چرانہ اور کرنالہ چک تا بکرم چوک ایک کینڈل مارچ نکالا گیا ۔یہاں مظاہرین نے کہا کہ چار ماہ کا عرصہ گزر گیا ہے اور اور ابھی تک متاثرین کو انصاف فراہم نہیں ہوا ہے۔اس دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے صدر چوہدری نذاکت کھٹانہ نے کہا کہ ہم آٹھ سالہ معصوم کے انصاف کی خاطر جد و جہد کر رہے ہیںجو انسانیت اور سماج کی بیٹی تھی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اس کینڈل مارچ کا مقصد معصوم کے لواحقین کو انصاف فرہم کروانے کیلئے ہے اور اس معاملہ میں ملوثین کو کڑی سزا دی جائے جو مستقبل کیلئے ایک مثال بنے ۔موصوف نے مزید کہا کہ ہمیں کرائم برانچ، عدالت عالیہ اور قانون پر اعتبار ہے ۔اس موقع پر سلمان چوہدری، اسلم چوہدری، فرید احمد، جمیل چوہدری، بشیر خان، جمیل چوہدری،رتن لال و دیگران موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا