گجر بکروال دیش تحریک انصاف کا اہم اجلاس منعقد

0
51

فاریسٹ رائٹ ایکٹ کے نفاذ کیلئے آخری سانسوں تک بھی جد و جہد کرتے رہیں گے :نذاکت کھٹانہ

لازوال ڈیسک
جموںگجر بکروال دیش تحریک انصاف کے ریاستی صدر چوہدری نذاکت کھٹانہ کی قیادت میں ایک اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں خانہ بدوش گجر بکروالوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر نذاکت کھٹانہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے خاص مدعوں کیلئے ایک طویل وقت سے جد و جہد کر رہے ہیں اور وقتاً فوقتاً ہم نے متعلقہ وزراءسے اپنے مطالبات کے ازالے کیلئے اپیل بھی کی لیکن ہمارے مطالبات کو کسی نے سنجیدگی سے نہیں لیا ۔یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری کھٹانہ نے کہا کہ ریاست میں ہر جگہ خانہ بدوشوں کو حراساں کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ دربار موﺅ کا وقت بھی آ پہنچا لیکن ہماری جانب کسی نے دھیان نہیں دیا اور مخلوط حکومت نے ہمارے مسائل کا ازالہ نہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ خانہ بدوشوں نے بھی ہجرت شروع کر دی ہے لیکن ان کو مختلف محکمہ جات حراساں کر نے میں مائل ہیں۔ہر جگہ ان غرباءکو لوٹا جا رہا ہے انہیں بنیادی سہولیات کی ضرروت ہے لیکن انہیں ہر جگہ نظر انداز کیا جا رہا ہے ۔کھٹانہ نے کہا کہ یہ بڑے شرم کی بات ہے کہ ان خانہ بدوشوں کی جانب وزراءدھیان نہیں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ فاریسٹ رائٹ ایکٹ کا نفاذ نہیں ہوا ہے اور اس کیلئے ہم آخری سانسوں تک بھی جد و جہد کرتے رہےں گے ۔اس موقع پر سراج دین ،اسلم چوہدری، علی حسین، یوسف ،جماعت علیسندوری، شمس دین، عبدالرشید و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا