غلام نبی آزاد کیساتھ طبقہ کے مسائل پر ہوا تبادلہ خیال ہوا، انچارج ایس ٹی سیل تعینات کرنے کیلئے پارٹی قیادت کا شکریہ ادا کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ڈی پی اے پی کے انچارج ایس ٹی سیل اور جے ایم سی کارپوریٹر صوبت علی چوہدری کی قیادت میں آج ایک وفد نے جموں وکشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد سے ملاقات کی ۔اس موقع پر صوبت علی چوہدری نے ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد سے جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال کے ساتھ ساتھ ایس ٹی طبقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے انچارج ایس ٹی سیل تعینات کرنے کیلئے پارٹی ہائی کمان کا شکریہ بھی ادا کیا۔چوہدری نے کہاکہ وہ طبقہ کے مسائل کو سامنے لانے اور ازالہ کروانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر ڈی پی اے پی چیئرمین غلام نبی آزاد نے بھی صوبت علی چوہدری پر اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کی امید جتائی۔