یو این آئی
گاندھی نگر، /گجرات میں اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس کے کچھ ا راکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کے درمیان تین مرتبہ ضلع جونا گڑھ کے ماناوادر سیٹ سے رکن اسمبلی رہنے والے جواہرچاو¿ڑا نے آج پارٹی اور اسمبلی سے استعفیٰ دے دیا۔ اسپیکر راجیندر ترویدی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ استعفیٰ نامہ قبول کر لیا گیا ہے ۔ مسٹر چاو¿ڑا نے استعفیٰ کی کوئی وجہ بیان نہیں کی ہے ۔ غور طلب ہے کہ چاو¿ڑا اور سابق رکن اسمبلی ان کے والد پیتھ لیجی چاو¿ڑا کو قدآور کانگریسیوں میں شمار کیا جاتا رہا ہے ۔ مسٹر چاو¿ڑاکے بارے میں قیاس آرائی کا بازار گرم ہے ۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اب بی جے پی میں شامل ہو کر جونا گڑھ سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑیں گے ۔ 2017 میں 182 رکنی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں کانگریس نے 77 سیٹیں جیتنے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ اب تک اس کے تین اراکین اسمبلی کنور باو¿لیا، آشا بین پٹیل اور مسٹر چاو¿ڑا استعفیٰ دے چکے ہیں جبکہ ایک رکن اسمبلی بھگوان بارڈ کو معدینیات کی چوری کے معاملے میں سزا ہونے کے بعد اسمبلی سے نااہل قرار دے دیا گیا ہے ۔ اب پارٹی کے اراکین اسمبلی کی تعداد گھٹ کر 73 رہ گئی ہے جبکہ بی جے پی کے پاس 100 اراکین اسمبلی ہیں۔ ریاست میں کانگریس کے رکن اسمبلی الپیش ٹھاکور سمیت کئی اراکین اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیاں بھی رفتار پکڑ رہی ہیں۔ مسٹر ٹھاکور نے آج دہلی میں کانگریس کے رہنما احمد پٹیل اور گجرات میں پارٹی کے انچارج راجیو ساتو سے ملاقات بھی کی ہے ۔ یو این آئی