گجرات میں بال بال بچی بھاجپا اورہماچل ’ہاتھ‘ سے چھینا

0
0

گجرات میں بھاجپا99کانگریس77اورہماچل میں بھاجپا44اورکانگریس صرف 21نشستوں پہ فاتح
لازوال ڈیسک

حیدرآباد؍؍کانگریس سے غیرمتوقع ٹکرکاسامناکرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی گجرات میں چھٹویں میعاد کے لئے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے جبکہ ہماچل پردیش اسمبلی انتخابات میں بھی اس نے کانگریس کومات دیتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔ دونوں ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی آج صبح شروع ہوئی۔ بی جے پی نے گجرات میں99 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ جبکہ کانگریس نے 77 نشستوں پر اپنی جیت کا پرچم بلند کیا۔ تین آزاد امیدواروں نے بھی کامیابی حاصل کی۔بی جے پی نے ہماچل پردیش میں بھی بہتر کارکردی کا مظاہرہ کیا ہے۔ پارٹی نے 44 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔جبکہ کانگریس کے کھاتہ میں 21 سیٹیں گئی ہیں۔ تین سیٹوں پر آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔اسمبلی انتخابات کے نتائج پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان دونوں ریاستوں میں رائے دہندوں نے ترقی کے لئے ووٹ دیا ہے۔جبکہ کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا کہ پارٹی نے اپنے مظاہرے میں بہتری کی ہے اور وہ اس مظاہرے سے مطمئن ہیں۔ادھر تلنگانہ میں بی جے پی کے کیڈر نے جشن منایا۔ بی جے پی تلنگانہ کے صدر لکشمن نے کہا کہ یہ نتائج ریاست کے کیڈر کے لئے جذبہ ہے تاکہ 2019ء کے انتخابات کی تیاری کی جاسکے۔ انھوں نے کہا کہ گجرات کے عوام نے ذات پر مبنی سیاست کو مسترد کردیا اور وہ کانگریس کے لالج میں نہیں آئے۔دوسری طرف سی پی ایم نے ریمارک کیا کہ اگرچہ کہ بی جے پی نے گجرات میں حکومت سازی کے لئے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، لیکن اس نے ہماچل پردیش میں گزشتہ دو دہائیوں میں اب تک کی کم نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے۔ پولیٹ بیورو نے کہا کہ ہماچل پردیش کے نتائج کرپشن اور ویر بھدرا سنگھ حکومت کی غلط حکمرانی کے خلاف آئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا