ایکسپریس 18 مئی کو تبدیل شدہ روٹ پر چلے گی
لازوال ڈیسک
احمد آباد؍؍گاندھی دھام- شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سروودیا ایکسپریس 18 مئی کو تبدیل کئے گئے راستے پر چلے گی۔ڈویژنل ریلوے کے ترجمان نے جمعرات کو بتایا کہ شمالی ریلوے امبالہ ڈویڑن کے شمبھو اسٹیشن پر کسانوں کی جاری تحریک کی وجہ سے گاندھی دھام-شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سروودیا ایکسپریس تبدیل شدہ روٹ پر چلے گی۔ جن کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔18 مئی کو گاندھی دھام سے چلنے والی ٹرین نمبر 12473 گاندھی دھام- شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا سروودیا ایکسپریس انبالہ-چنڈی گڑھ-نیو مورنڈا-سرہند-سانہا وال کے راستے چلے گی۔