گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم کے تحت گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر میں صفائی مہم چلائی گئی

0
0

سرفرازقادری
مینڈھر؍؍گاندھی جینتی کے موقع پر سوچھ بھارت مہم کے تحت گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر اور ہیلتھ بلاک مینڈھر کے تمام پردیی ادارے بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر ڈاکٹر پرویز احمد خان کی زیر نگرانی میں صفائی مہم چلائی گئی۔ اس موقع پر وارڈز، دیگر تمام سیکشنز کے باہری علاقے کے نالوں کی صفائی مہم کی گئی۔ بی ایم او مینڈھر نے ذاتی طور پر صفائی میں حصہ لیا۔ اس موقع پر عملے کو بائیو میڈیکل ویسٹج کے بارے میں آگاہی بھی دی گئی۔ صفائی مہم ہسپتال سے شروع ہو کر تحصیل کمپلیکس مینڈھر کے قریب اختتام پذیر ہوئی۔ گاندھی جینتی کے موقع پر کوشٹ مکیت ابھیان کی تقریب بھی کانفرنس ہال گورنمنٹ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال مینڈھر میں ہوئی اس موقع پر ڈاکٹر پرویز احمد خان بلاک میڈیکل آفیسر مینڈھر نے گاندھی جینتی کے موقع پر دونوں سرگرمیوں کی اہمیت پر تفصیلی لیکچر دیا۔ اور سبھی سے درخواست کی کہ وہ اس سرگرمی کو سوچھ بھارت ابھیان مہم کو متعلقہ گاؤں میں کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا