گاندر بل میںبے گناہو ںکا قتل عام قابل مذمت

0
0

معصوموںو بے گناہوںکے قاتل کیفر کردار تک پہنچائے جائیں:عاشق حسین خان

لازوال ڈیسک
جموں؍؍شیعہ فیڈریشن صوبہ جموںنے وادی کشمیر کے ضلع گاندر بل میںہوئے بے گناہ افراد کے قتل کی شدید الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے درندوںکو عبرت ناک سزا دینے کی مانگ کی ہے ۔یہاںجاری ایک بیان میںفیڈریشن کے صدر الحاج عاشق حسین خان نے کہا کہ بے گناہوںو معصوموںکے خون کی ہولی کھیلنے والوںکو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے ،ان کا کہنا تھا کہ یہ درندے انسانیت کے نام پر بد نما داغ ہیںجنہوںنے ہمارے مہمانوںو بے گناہ مزدوروںو پیشہ ور ڈاکٹر کی بلا جوا ز قتل کر کے انسانیت کو شرمسار کیا ہے ۔

https://www.facebook.com/shiafederationjammuprovince/
خان نے کہا کہ ہم اس واقعہ کی کڑے الفاظ میںمذمت کر تے ہوئے لواحقین کے ساتھ گہری ہمدردی کر تے ہوئے زخمیوںکی جلد صحت یابی کی دعا کر تے ہیں۔خان نے کہا کہ یہ درندے یہاںکے پر امن ماحول سے خوف زدہ ہیں،اس لئے بے گناہوںکا قتل کر کے بھاگ گئے ہیں۔،خان نے کہا کہ قانون کی گرفت سے کب تک یہ درندے بھاگیںگے ،ایک نہ ایک دن ا ن کو اپنے کئے کی سزا بھگتنی ہو گی ،خان نے کہا کہ قانون سے بھاگنے والے کائر خدا کے عذاب سے بچ نہیںسکتے ،خان نے کہا کہ ایسے درندوںکے خلاف کڑی سے کڑی کاروائی کی جانی چاہئے کیونکہ ایک فرد کو قتل پوری انسانیت کا قتل ہے ،ان درندوںنے معصوموںکا قتل عام کر کے اپنے آقائوںکو خوش کرنے کی کوشش کر کے ڈر و خوف پھیلانے کی سازش رچی ہے ۔عاشق حسین خان نے کہا کہ ایسے درندوںکو پھانسی دی جا نی چاہئے ۔
خان نے سیول سوسائٹی سے بھی اپیل کی ہے کہ ایسے درندوںپر نگاہ رکھ کر قانون کے رکھوالوںکو سراغ دیں،کسی بھی مشکوک کی نقل و حرکت پر نگاہ رکھ کر سماج کو ایسی گندی مچھلیو ںسے پاک کر نے میںاپنا کردار اد اکرنا چاہئے ،۔خان نے کہا کہ بڑی مشکل سے حالات پر سکون و پر امن تھے ،اب پھر سے ایسے درندے یہاںانارکی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیںجس کی اجازت ہر گز نہ دی جا نی چاہئے ۔خان نے ایسے درندوںکی فوری سرکوبی کئے جانے کی مانگ کر تے ہوئے سرکار سے مانگ کی وہ لواحقین کو معقول معاوضہ فراہم کر کے ان کے آنسو پونچھنے کی کوشش کر ے ۔خان نے کہا کہ میں ذاتی طور پر اس درندگی کی شدید مذمت کرتے ہوئے درندوںکو جلد پھانسی دینے کی مانگ کر تا ہوں۔

https://lazawal.com/?cat

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا