گاندربل کے جنگلات سمگلروں کے نشانے پر

0
112

مانسبل رینج کے 17اور 18 کمپارٹمنٹوں میں درجنوں کراپ پول اور بڑے پیڑوں کا جنگل سمگلروں نے کیاصفایا
مختار احمد
گاندربل؍؍سندھ فارسٹ ڈیوِیثرن گاندربل کے جنگلات ان دنوں جنگل سمگلروں کے نشانے پر ہے جنگل سمگلروں نے مانسبل رینج کے کچھنمبل اور بابا نگری جنگلات میں جنگلات کو زبردست نقصان پہنچایا ہے۔اطلاعات کے مطابق اگرچہ ان دنوں شجر کاری مہم زورو شور سے جاری ہے اور محکمہ جنگلات کے سندھ فارسٹ گاندربل کی طرف سے بھی شجر کاری کے پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں لیکن وہیں دوسری طرف ضلع میں موجود سرسبز جنگلات میں جنگل سمگلروں کا راج چل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیویثرن کے مانسبل رینج کے کمپارٹمنٹ 17 کچھنمنل میں کراپ پول یعنی نونیحال پیڈوں کا صفایا کیا جارہا ہے کمپارمنٹ میں درجنوں نونیحال پیڈوں کا کاٹا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ ان کراپ پولوں کو ایک اچھی قیمت پر فروخت کیا جاتا ہے اور ان پولوں کو چھتوں کے تعمیر میں استعمال میں لایا جاتا ہے۔اسی طرح کمپارمنٹ 18 بابا نگری میں جنگل سمگلروں نے سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے یہاں لکھوں روپئے مالیت کے پیڈوں کو کاٹا گیا ہے اور ان کو سمگل کیا گیا ہے اور درجنوں باری برکم پپیڈوں کے نصف حصے کو کاٹا گیا ہے اور پھر آگ سے جلا کر اس کو کمزور کیا گیا ہے جو معمولی ہوا کے جونکے سے گر جاتے ہیں گرنے کے بعد سمگلر ان کو سمگل کرتے ہیں جنگلات کا مشاہدہ کرنے پر یہ جنگلات اپنی بے بسی کی داستان خود بیاں کرتے ہیں ذرائع کے مطابق اس تمام عمل میں کہیں نہ کہیں عملے کا سمگلروں کو تعاون رہتا ہے۔ذرائع کے مطابق اس علاقے میں تعینات فارسٹر کو حال ہی میں ترقی سے نواز کر رینج آفسر بنایا گیا تاہم جو بْرے حالات اس فارسٹر کے وقت میں ہوا اس پر کوئی بھی دیاں نہیں دیا گیا۔جنگلات میں سمگلروں کی طرف سے پہنچائے گئے نقصان کے حوالے سے جب نمائندے نے ڈی ایف اْو سندھ دانش خان سے استفسار کیا تو اْنہوں نے کہا محکمہ کے پاس عملے کی کافی کمی ہے اور اس علاقے میں دو کیجول لیبر ڈیوٹی دیتے ہیں جبکہ ایک فارسٹر کو اس علاقے کا اضافی چارج ہے جس کی وجہ سے ان جنگلات کی پوری نگرانی نہیں ہوتی تاہم اْنہوں نے یقین دلایا وہ اس علاقے میں خود جائیں گے اور حالات کا جائیزہ لیکر اس حوالے سے کاروائی کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا