گاندربل کی ایک عدالت نے عدالت کے احکامات کو نظر انداز کرنے

0
0

کی پاداش میں 7 اعلیٰ افسران کے خلاف قابل ضمانت وانٹ کی جاری کئے
مختار احمد
گاندربل؍؍ گاندربل کی ایک مقامی عدالت نے 7 اعلیٰ عہدے داروں کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہیں ۔اس حوالے سے سب جج گاندربل، فیاض احمد قریشی نے عدالت کے فیصلے اور حکم نامے کی تعمیل کرنے کے لیے مدعیان کی طرف سے دائر کی گئی درخواست میں ہدایت کی کہ سڑک کو کشادگی کے لیے حاصل کی گئی زمین کے عوض میں انھیں معاوضہ دیا جائے۔
اطلاعات کے مطابق گاندربل کی ایک عدالت نے عدالتی حکم کی تعمیل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر کمشنر سیکریٹری ریونیو،کمشنر سیکر یٹری آر اینڈ بی کلیکٹر آف لینڈ ایکویزیشن،ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل،تحصیلدار لار،چیف انجینئر آر اینڈ بی اور ایگزیکیٹو انجینئر آر اینڈ بی گاندربل کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کِے گئے ہیں ۔واضح رہے یہ مقدمہ لار گاندربل کے نور محمد گوجر چیچی اور غلام حسن گوجر چیچی نے سڑک کے تعمیر کے دوران سڑک کی زد میں آنے والی اْن کی اراضی کے عوض کوئی بھی معاوضہ نہ دینے کے خلاف درج کیا تھا۔
اْنہوں نے کورٹ سے استدلال کیا تھا کہ ان کی اس زمین لی گئی تھی جو کہ زمین کے حصول بحالی اور آباد کاری ایکٹ 2013 کی خلاف ورزی ہے۔31 اکتوبر 2022 کو اس حوالے سے متلعقہ محکموں کو واضع احکامات جاری کئے تھے کہ وہ دو ماہ کے اندر اندر سڑک کی زد میں آنے والی اراضی کا تخمینہ لگا کر معاوضہ ادا کریں تاہم عدالت کی طرف سے فیصلہ سنائے جانے کے باوجود، مدعا علیہ نے اس کی تعمیل نہیں کی، اور زمین کے مالکان کو بنیادی فیصلے پر عمل درآمد کے لیے کی درخواست دائر کرنے پر مجبور کیا۔
عدالت نے کہا کہ حکام نے فیصلے کا مذاق اڑایا ہے اور انہوں نے ان کی طرف سے کسی تعمیل کے بغیر فیصلے کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور یہ تاثر دیا جا سکتا ہے کہ یہ فیصلہ محض کاغذ کا ٹکڑا ہے جس کی تعمیل وہ اپنی مرضی سے کریں گے۔ لہٰذا عدالت نے تمام افسران بشمول کمشنر/سیکرٹری ریونیو، کمشنر/سیکرٹری، محکمہ آر اینڈ بی، ڈپٹی کمشنر گاندربل، تحصیلدار لار، چیف انجینئر آر اینڈ بی راجباغ، سری نگر اور ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی ڈویژن گاندربل کے خلاف قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے اس کے ساتھ ساتھ ان تمام افسران کی تنخواہ بھی منسلک کرنے کی ہدایت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ فیصلے اور حکم نامے کی تعمیل ہو۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا