گاندربل پولیس نے 65 بچوں کو وطن کی سیر پرروانہ کیا

0
0

ایس ایس پی گاندربل نے قافلے کو جھنڈی دکھائی
مختار احمد
گاندربل؍؍خیر سگالی جزبے کے تحت گاندربل پولیس کی طرف سے ضلع سے تعلق رکھنے والے 65 بچوں پر مشتمل ایک گروپ وطن کی سیر پر روانہ ہوا ڈسٹرکٹ پولیس لائینز گاندربل میں منعقدہ ایک تقریب پر ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا نے جھنڈی دیکھا کر ان بچوں کو روانہ کیا 7 دنوں کے اس وطن کی سیر میں بچے دہلی اور چینے کے مختلف شہروں کا سیر کریں گے روانگی سے پہلے ایس ایس پی نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے نیک خواشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے دوروں سے ملک کے دیگر لوگوں سے ملنے کا موقعہ فراہم ہوتا ہے نیز الگ الگ تہزب و تمدن کی جانکاری بھی ملتی ہے اْنہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ ان سات دنوں کا خوب مزا لیں اور ہو سکے تو سیر کے دوران حاصل تجربات قلم بند کریں اور ان تجربات کو زبانی یا تحریرا دوسروں کے پاس پہنچائیں۔سیر کے حوالے سے بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پولیس کے کافی مشکور ہیں کہ اْنہوں نے اْن کے لئے اس وطن کی سیر کا انعقاد کیا۔اْنہوں نے کہا کہ وہ آج پہلی بار وادی سے باہر جارہے ہیں جس کا سہرا پولیس کے سر جاتا ہے بچوں نے اْمید ظاہر کی پولیس اس طرح کے خیر سگالی پروگرام مستقبل میں بھی جاری رکھیں تاکہ دوسرے بچے بھی اس سے مستفید ہوجائیں تقریب پر اے ایس پی غلام حسن ڈی ایس پی ڈی آر نظیر احمد ایس ایچ اْو کھیر بھوانی لطیف احمد کے ساتھ ساتھ دیگر افسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا