گاندربل پولیس نے کیا چوری کا معاملہ حل

0
0

بی ایس این ایل ٹاور سے دو درجن بیٹریوں کی چوری میں ملوث ایک شخص کو بیٹریوں سمیت کیاگرفتار،دو گاڑیاں بھی ضبط
مختار احمد
گاندربل؍؍پولیس اسٹیشن کنگن گاندربل نے علاقے میں پیش آئے ایک چوری جس میں 24 بیٹریاں چْرائی گئی تھیں کو حل کرتے ہوئے ایک شخص کو مال مصروقہ سمیت گرفتار کیا جبکہ چوری میں کی گئی دو گاڑیوں کو بھی ضبط کیا گیا اس حوالے سے پولیس کی طرف جاری ایک پریس بیاں کے مطابق 15جون کو، پولیس اسٹیشن کنگن کو سب ڈویڑنل منیجر بی ایس این ایل گاندربل کی طرف سے ایک تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ کچھ نامعلوم افراد نے 14اور 15 کی درمیانی رات کو مامر میں واقع بی ایس این ایل ٹاور سے 24 بیٹریاں چْْرا لی ہیں جس کے بعد پولیس اسٹیشن کنگن میں ایک کیس زیر نمبر 49 درج کرکے اس میں ملوث چوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔
نیز اس معاملے کی سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر ایس ڈی پی او کنگن مظفر جان کی نگرانی میں ایس ایچ او پی ایس کنگن محبوب اقبال کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے تحقیقات شروع کردی تفتیش کے دوران اور تکنیکی ثبوتوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے، ایک ٹاٹا موبائل گاڑی کو رات کے اوقات میں واردات کی جگہ پر گھومتی ہوئی پائی گئی، جس کے بعد مذکورہ گاڑی کی تمام ضروری تفصیلات کی معلوم کرکے پولیس پارٹی نے ایک شخص نذیر احمد ڈار ولد سنا اللہ ڈار ساکنہ رکھ ہائیگام سوپور حال پشواری نائدکھائی کی گرفتاری عمل میں لائی ۔
وہیںپوچھ گچھ کے دوران مذکورہ شخص نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اس نے اور اس کے کچھ دیگر ساتھیوں نے مل کر جرم کیا ہے۔ اس نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہوں نے بعد میں چوری شدہ بیٹریاں سوپور میں ایک کباڈی کو فروخت کیں۔ جس کے بعد پولیس نے تمام 24 چوری شدہ بیٹریاں برآمد کی اور ان کے ساتھ دو گاڑیوں کو بھی کیا ضبط کیا۔ پولیس نے اگرچہ چْرایا گیا مال صد فی صد برآمد کیا ہے تاہم پولیس نے مزید تحقیقات جاری رکھی ہوئی ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا