دو نقب زن گرفتار، مال مسروقہ بھی برآمد،معاملہ درج،مزید تحقیقات جاری
مختار احمد
گاندربل؍؍گاندربل پولیس نے سالورہ علاقے میں پیش آئے ایک نقب زنی کے معاملے کو قلیل وقت میں حل کرتے ہوئے دو نقب زنوں کو گرفتار کیا جبکہ مال مسروقہ بھی برامد کیا گیا۔اطلاعات کے مطابق 4 فروری کی شام کو پولیس اسٹیشن کو ایک اطلاع ملی کہ پتی پورہ سالورہ میں دو نقب زن غلام محمد صوفی ولد نور الدین صوفی کے رہائشی مکان میں داخل ہوئے اور کچھ زیورات اور نقدی لے گئے۔ اطلاع ملتے ہی
ایس ایس پی گاندربل سندیپ گپتا کی ہدایت پر ڈی ایس پی ہیڈ کواٹر غلام۔حسن کی نگرانی میں، ایس ایچ او پی ایس گاندربل انسپکٹر منظور احمد کی قیادت میں ایک خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔جنہوں نے تکنیکی معلومات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دو افراد کو گرفتار کیا۔ ملزمان جن کی شناخت تیل بل حضرت بل کے عمران اسماعیل بٹ ولد محمد اسماعیل بھٹ اور عمر شفیع گلکار ہے بطور ہوئی ہے۔ابتدائی تفتیش کے دوران، دونوں ملزمان نے جرم کا اعتراف کیا اور ان کے نشاندہی پر، مال مسروقہ برامد کیا ایک گولڈن انگوٹھی، کانوں کی بالیوں کا ایک جوڑا، ایک گولڈن بیج اور نقدی تیرہ ہزار روپے شامل ہیں جبکہ اس نقب زنی میں استعمال ایک امیز کارزیر رجسٹریشن نمبر JK01AT-1953بھی شامل ہے۔پولیس نے اس حوالے سے ایک کیس ایف آئی آر نمبر 18/2024 متعلقہ دفعات کے تحت درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔