گاندربل میں پریکشا پے چرچا کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد

0
0

وزیر اعظم اور طلباء کے درمیاں گفت شنید ،وزیر اعظم نے طلباء کو مفید مشورات سے نوازا
مختار احمد
گاندربل؍؍ضلع انتظامیہ گاندربل نے محکمہ تعلیم گاندربل کے تعاون سے بوائز ہائر سیکنڈری اسکول گاندربل میں پریکشا پہ چرچہ کے 7ویں ایڈیشن کے تناظر میں وزیر اعظم نریندر مودی کے لائیو ان پروگرام کے سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔، پریکشا پہ چرچہ 2024 تقریب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی کے 7ویں لائیو سیشن کا مشاہدہ کرنے کے لیے ضلع گاندربل کے اساتذہ، طلباء اور والدین کی ایک بڑی تعداد بائیز ہائیر سیکنڈری سکول دودرہامہ گاندربل کے آڈیٹوریم میں جمع ہوئے اور وزیر اعظم اور طالب علموں کے درمیاں پرکشا پے چرچا کے دوران بات چیت کا مشاہدہ کیااور لوگوں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر گاندربل، گلزار احمد، چیف پلاننگ آفیسر، عرفان گیری، چیف ایجوکیشن آفیسر، مزمل اختر، ڈی آئی چیف ایجوکیشن آفیسر کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد شامل تھی۔ پی ایم مودی کو سننے کے لیے اساتذہ اور تعلیمی شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس پروگرام میں شامل ہوئے۔چیف ایجوکیشن آفیسر گاندربل کے ذریعہ آئی سی ٹی لیبز/سی اے ایل مراکز والے اسکولوں کے ذریعہ پیشگی خصوصی انتظامات کئے گئے تھے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ تمام شرکاء بغیر کسی رکاوٹ کے پروگرام کا مشاہدہ کرسکیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا