گاندربل میں محکمہ پنچایت کی غفلت شعاری

0
0

لاکھوں روپئے کی لاگت سے تعمیر سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹس پڑے ہیں بے کار
مختار احمد
گاندربل؍؍ گاندربل میں محکمہ دیہی ترقی نے ایس بی ایم کے تحت دیہی علاقوں میں گھروں سے نکلنے والے کوڈا کرکٹ کو سائنسی بنیادوان پر ٹھکانے لگانے کے لئے ایک مہم شروع کی اور اس حوالے سے لاکھوں روپئے کی لاگت سے مختلف علاقوں کے ساتھ ساتھ نیو کالونی تولہ مولہ میں بھی ایک سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ سال 2022-2023 میں پانچ لاکھ 46 ہزار روپئے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا اور کوڈا کرکٹ کو مختلف علاقوں سیجمع کرکے ان ایس وی ایم پلانٹوں تک پہنچایا جاتا ہے ۔
تاہم اس ساری کوڈا کرکٹ کو باہر جمع کیا جاتا ہے اگرچہ اس پلانٹ تک لاکھوں روپئے کی لاگت سے بجلی ترسیلی نظام پہنچایا گیا اور بجلی ٹرانسفارمر بھی نصب کیا گیا تاہم المیہ یہ ہے ک اس سالیڈ ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ پر کوئی بھی مشیننری نصب نہیں کی گئی ہے جس کی وجہ سے سارا کوڈا کرکٹ باہر کھلے میں پڑا ہے جس سے گرمی میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی سارے علاقے میں بدبو اور افونت پھیل کر کئی طرح کی بیماریوں کے پھیلنے کا بھی اہتمال ہیافسوس کا عالم یہ ہے کہ ان عمارات کو دروازے ہونے کے باوجود کھلا رکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں پلانٹ کے لئے تعمیر کئے گئے بلڈینگ کو ان دنوں کئی لوگ اپنے پیڈ بکریاں پالنے کے کام میں لاتے ہیں۔
اور یہ بھی خدشہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ ان عمارتواں کو کسی غیر قانونی کام کے انجام دینے کے کام میں بھی لایا جاسکتا ہے۔اگرچہ ان ڈھانچوں کو محکمہ دیہی ترقی نے تعمیر کیا ہے تاہم ایس بی ایم کی نگرانی اب اسسٹینٹ کمیشنر پنچایت کے سپرد ہے اگرچہ اس معاملے کو لیکر ہم اسسٹینٹ کمیشنر پنچایت کے آفس گئے تاہم وہ کسی میٹنگ کے سلسلے میں سری نگر میں مشغول تھے اور اْن سے رابطہ نہیں ہوسکا۔ضرورت اس بات کی ہے کہ اس طرح کے دیگر پلانٹوں جن پر زر کثیر خرچہ کیا گیا ہو اْس مقصد کے لئے استعمال میں لایا جائے جس کے لئے ان کو تعمیر کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا