ایم اے سی ٹی اور بینک ریکوری کیسز کو آپسی افہام و تفہیم سے حل کیا گیا
مختار احمد
گاندربل؍؍ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے ضلع میں ایم اے سی ٹی اور بینک ریکوری کیسز کے لیے لوک عدالت کا انعقاد کیا۔ لوک عدالت کا انعقاد رتیش کمار دوبے، چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی (پی آر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج) گاندربل کی نگرانی اور اور نصرت علی ، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل کی رہنمائی میں ہوا۔ لوک عدالت میں مقدمات کے خوش اسلوبی سے تصفیہ کے لیے سنگل بنچ تشکیل دیا گیا تھا، جس کی صدارت رتیش کمار دوبے، پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، گاندربل اور میناز قادر، ایڈیشنل اسپیشل موبائل مجسٹریٹ، گاندربل بنچ کے رکن کے طور پر کر رہے تھے۔مجموعی طور پر 53 مقدمات کو تصفیہ کے لیے لیا گیا جن میں سے 50 مقدمات کا تصفیہ؍ سمجھوتہ مذکورہ لوک عدالت میں کیا گیا اور ایم اے ای ٹی اور بینک ریکوری کیسز میں 28 لاکھ 98 ہزار روپے کی رقم تصفیہ کی رقم کے طور پر دی گئی۔