گاندربل میں آر اینڈ بی اور پی ایم جی ایس وائی نے 350 کلومیٹر سڑکوں سے برف صاف کر کے عبور و مرور کو بنایا آسان

0
0

عوامی حلقوں نے دونوں محکموں کی جانب سے بروقت سڑکوں سے برف ہٹانے کے کام کو سراہا
مختار احمد
گاندربل ؍؍پی ایم جی ایس وائی اور آر اینڈ بی محکمہ گاندربل نے ضلع گاندربل میں شدید برف باری کے بعد ایتوار کی صبح سے ہی سڑکوں سے برف صاف کرنے کے کام کو شروع کیا۔جس کے لئے مشینوں کو استعمال میں لایا گیا۔اطلاعات کے مطابق گاندربل میں تازہ برف باری سے ضلع کی بیشتر سڑکیں بند ہوگئیں تاہم ، آر اینڈ بی ڈویڑن گاندربل نے صبح سویرے ہی لار، ولی وار، صفا پورہ، بارسو مانیگام، شالہ بگ، ڈب، واکورہ، گوٹلی باغ، ، نونر اور دیگر علاقوں کی اہم سڑکوں اور دیگر اندرونی سڑکوں پر برف صاف کرنے کا آپریشن شروع کیا۔ اس حوالے سیجب ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی طہطیر منظور سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ” ہم نے اپنے ڈویڑن گاندربل کی لنک روڈز پر صبح سویرے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے اور ہم نے محکمے کے دائرہ کار میں 370 کلومیٹر سڑکوں میں سے 250 کلو میٹر سڑکوں سے برف ہٹائی۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالو اور ضلع کے اْوپری علاقوں جن میں ورپش۔ولی وار۔ارہامہ۔گوٹلی باغ اور دیگر بالائی علاقوں میں تمام ہسپتالوں اور تمام لنک روڈز کو ترجیحی بنیادوں پر برف صاف کرنے کا کام کیا گیا ہے۔اسی دوران ضلع گاندربل کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری کے بعد پی ایم جی ایس وائی محکمہ گاندربل نے اتوار کی صبح برف صاف کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ اس سلسلے میں جب نمائدے نے پی ایم جی ایس وائی گاندربل کے ایگزیکٹو انجینئر شبیر احمد سے رابطہ کیا تو انہوں نیکہا کہ "ہم نے صبح سویرے مین اور لنک روڈ پر کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں سے برف ہٹانے کے لیے آدمی اور مشینیں لگا دئے گئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا، ہم نے اپنے محکمے کے تحت 145 کلومیٹر سڑکوں میں سے 90 کلومیٹر سڑک رابطے صاف کردئے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا