لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍گورنر کے مشیر کے ۔ وجے کمار نے آج بمنہ میں حال ہی میں تعمیر کئے گئے ڈائریکٹوریٹ آف ہیلتھ سروسز کشمیر کے نئے دفتر کمپلیکس سواستھ بھون کا افتتاح کیا ۔یہ پروجیکٹ جے کے ہاوسنگ بورڈ نے مکمل کیا ہے۔فائنانشل کمشنر ہیلتھ اتل ڈولو، ڈی سی سری نگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری، ایم ڈی ہاوسنگ بورڈ تصدق جیلانی ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کشمیر ڈاکٹر کنزس ڈولما، پروجیکٹ ڈائریکٹر جے اینڈ کے سٹیٹ ایڈز کنٹرول سوسائٹی ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر، میڈیکل سپر انٹنڈنٹ جے ایل این ایم ہسپتال ڈاکٹر ذاکر حسین اور کئی دیگر افسران بھی اس موقعہ پر موجود تھے۔یہ پروجیکٹ سال 2016 ء میں 13.80کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے شروع کیا گیا۔ مشیر موصوف نے نئے کمپلیکس کا افتتاح کرنے کے بعد وہاں دستیاب سہولیات کے بارے میں جانکاری حاصل کی۔ انہوں نے اس عمارت کے مختلف شعبوں کا معائینہ کیا اور عملے کے ساتھ بھی بات چیت کی۔اس موقعہ پر ایمبولنس گاڑیوں کے رکھ رکھائو ، جن آشودھی مراکز کو چالو کرنے اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ڈائریکٹر موصوفہ سے کہا گیا ہے کہ وہ ڈی پی سی معاملات میں تیزی لائیں۔انہوں نے افسروں سے کہا کہ وہ عمارت میں صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے کی طرف خصوصی توجہ دیں۔مشیر موصوف کو بتایا گیا کہ کمپلیکس کے اطراف کو جاذبِ نظر بنانے کے لئے رقومات کی منظوری کی خاطر منصوبہ انتظامی محکمہ کو بھیج دیا گیا ہے۔