وسےع علاقہ مےں تلاشی کا روائےاں
لازوال ڈیسک
سرینگرسرحدی ضلع کپوارہ کے کےرن سیکٹر میں جمعہ کو دوسرے روز بھی آ پر ےشن جاری رہا۔کپوارہ کےرن سیکٹر کے گھار ت پوسٹ کو جنگجوﺅں کے ایک گروپ کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج کی 10 مدراس سے وابستہ اہلکاروں نے جمعرات کی شام پونے آ ٹھ بجے کے قرےب محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کر دیا۔ ابتدائی مرحلے مےں فوج اور جنگجو ﺅں کے درمےان گو لی باری کاتبا دلہ ہوا جس کے بعد گولی باری کا تبادلہ تھم گےا تاہم شا م دےر گئے آ پرےشن معطل کےاگےا تھا البتہ سینکڑوں کی تعداد میں سی آ رپی اےف اورفوجی اہلکاروں کی اضافی کمک نے اس علاقہ کی چہار جانب سے سخت ناکہ بندی جاری رکھی تاکہ جنگجوﺅں کو فرار ہونے کا موقعہ نہ مل سکے۔ اور ان کے ےہاں سے زندہ بچ نکلنے کے تمام راستے مسدود کر دئےے گئے ہےں ۔فوج نے دعویٰ کیا کہ جو نہی سر حد پار سے مسلح در اندازوں کا گروپ اس پار داخل ہوا ،تووہاں تعینات چوکس فوجی اہلکاروں نے ان کا راستہ رو کا اور انہوںنے جدید ہتھیار سے فوج کی پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی ،جس دوران وہ ا سے جنگل مےں چھپے ہےں۔ جمعہ کی صبح فوج نے جائے وقوع کے گرد نواح میں ایک وسیع علاقے مےں اےک مرتبہ پھرسرچ آپریشن شروع کردیا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شام تک علاقے میں تلاشی کاروائی جاری تھی اور علاقے کے ایک بڑے حصے کو گھیرے میں لیکر پورے علاقہ میں فوج کو چوکس کیا گیا اور تمام راستو ں کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔فوج کی جانب سے ابھی بھی تلاش کارروائیا ں جاری ہیں اور ہیلی کاپٹرو ں کا بھی استعمال کیا گیاہے۔