کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ:سائیبر پولیس کشمیرنے مقدمہ درج کرکے کارروائیاں شروع کیں

0
0

سری نگر، // جموں وکشمیر پولیس نے مبینہ طور دھوکہ دینے والی کمپنی ‘کیوریٹو سروے پرائیویٹ لمیٹڈ’ کے خلاف کارروائی شروع کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
بتادی کہ منگل کے روز سری نگر کے کرنگر علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے ”کریٹوسروے پرائیوٹ لمیٹیڈ “ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور الزام لگایا کہ کمپنی نے لوگوں کو 60 کروڑ روپیہ کا چونا لگا کر فرار کی راہ اختیار کی۔انہوں نے الزام لگایا کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو یوٹیوبرز نے کمپنی کا پرچار کیا جس کے نتیجے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو کروڑوں کا چونا لگ گیا۔
سائیبر پولیس کشمیر نے ان الزامات کا نوٹس لے کر کمپنی کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا۔
حکام نے بتایا کہ شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے سائیبر پولیس نے مذکورہ کمپنی کے خلاف آئی پی سی کے متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کیا۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ کمپنی نے جموں و کشمیر میں لوگوں سے دھوکہ دہی کرکے کروڑوں روپیے اینٹھے ہیں۔
دریں اثنا ذرائع کے مطابق پولیس نے اس دھوکہ دہی کیس کے سلسلے میں بدھ کی صبح سری نگر میں پانچ مقامات پر چھاپے مارے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران سائیبر پولیس نے الیکٹرانک آلات اور کچھ دستاویزات ضبط کیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا