’کینسر دنیا بھر میں موت کی دوسری بڑی وجہ ‘

0
0

کینسر کے علاج کے لیے متبادل ادویات کے طریقہ کار کے استعمال پر زور
یواین آئی

نئی دہلی؍؍’ورلڈ کینسر کانگریس’ 2024 کینسر کے علاج کے لیے آیوروید، ہومیوپیتھی، یوگا اور نیچروپیتھی، یونانی میڈیسن وغیرہ جیسے دیسی علاج پر بھی توجہ مرکوز کی جائے گی۔منگل کو ورلڈ کینسر کانگریس کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی اجلاس میں یہاں کہا گیا کہ کینسر جیسی خوفناک بیماری سے نمٹنے کے لیے متبادل اقدامات پر لازمی طور پر غور کیاجانا چاہیے۔ ورلڈ کینسر کانگریس کے آٹھویں ایڈیشن کے منتظمین ڈاکٹر کرشنا کینسر ہیلر سنٹر اور ارجیوپا ہیلتھ کیئر کے مطابق، کانگریس میں اس بار کا موضوع ‘کینسر کے علاج اور اس کے درد سے نجات میں ہونے والی نئی تحقیق ‘ ہے۔
ڈاکٹر کرشنا کینسر ہیلر سنٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کے ایس گوپی ناتھ نے کہا کہ کینسر دنیا بھر میں موت کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ ایک اہم حقیقت یہ ہے کہ کینسر ایک بیماری نہیں ہے بلکہ اس میں کینسر کی 200 سے زیادہ بیماریاں شامل ہیں۔ کینسر کی مختلف بیماریوں کے لئے مختلف نقطہ نظر کی ضرورت ہوتی ہے۔ کچھ کینسروں کے لیے کام کرنے والے علاج دوسروں کے لیے کام نہیں کرتے اور بعض اوقات وہ علاج کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔
سنٹر میں ڈاکٹر ترنگ کرشنا نے بتایا کہ آٹھویں عالمی کینسر کانگریس 2024 عالمی سطح پر نئے خیالات اور تصورات اور کینسر کی حیاتیات اور جینیات، یوگا اور نیچروپیتھی، آیوروید اور کینسر، ا?رگن ڈیفائنڈ کینسر، آنکولوجی، ذیلی خصوصیات، تابکاری آنکولوجی، جراحی کے موضوعات پر بات کی جائے گی۔ورلڈ کینسر کانگریس تین روز تک جاری رہے گی اور اس میں دنیا بھر سے معروف کینسر ماہرین شرکت کر رہے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا