کیمرج انٹرنیشنل اسکول کا انٹر ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں شاندار مظاہرہ

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍کیمرج انٹرنیشنل اسکول، جموں کے طلباء نے انٹر ڈسٹرکٹ رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں دو دو طلائی تمغے جیت کر اسکول کا نام روشن کیا۔ یہ چیمپئن شپ پیرکھو، جموں میں منعقد ہوئی۔ویہان سودان، ویوان سودان، اور ونایک راجپوت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے رولر ہاکی کیڈٹ بوائز کیٹیگری میں پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا اور دوسرا رولر ہاکی کیڈٹ مکس کیٹیگری میں حاصل کیا۔یہ معزز چیمپئن شپ جموں ضلع کے مختلف اسکولوں کو شامل کرتی ہے اور ہنر و کھیل کے جذبے کو فروغ دیتی ہے۔

https://www.cambridgejammu.in/
ان تینوں طلباء کو نومبر 2024 میں ایم اے اسٹیڈیم میں ہونے والی ریاستی سطح کی رولر اسکیٹنگ چیمپئن شپ میں جموں کی نمائندگی کے لئے بھی منتخب کیا گیا ہے۔کیمرج انٹرنیشنل اسکول کی انتظامیہ نے طلباء کی محنت کو سراہا اور ان کے کوچ مسٹر روپندر سنگھ اور والدین کا ان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا