کیلیفورنیا میں طیارہ حادثے کا شکار ، پائلٹ کی موت

0
0

لاس اینجلس،  نومبر (ژنہو ا) کیلیفورنیا کے اپ لینڈشہر میں ایک چھوٹا طیارہ حادثے کا شکار ہو کر ایک مکان پر گر گیا جس سے ایک پائلٹ کی موت ہو گئی ۔ سان برنارڈینو کاؤنٹی فائر بریگیڈ نے بتایا کہ جمعرات کے روز طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کے فورا بعد فائر بریگیڈ اہلکار جائے حادثہ پر پہنچے اور طیارے میں اکیلے سوار پائلٹ کو آئی شدید چوٹوں کی تصدیق کی ۔یہ طیارہ کافی اپ لینڈ کے کیبل ہوائی اڈے سے روانہ ہوا تھا اور جمعرات کی صبح حادثے کا شکار ہوگیا ۔ کچھ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارے بہت ہی کم اونچائی پر پرواز کر رہا تھا ۔ طیارہ جس مکان پر گرااس میں ایک شخص اور اس کا بیٹا موجود تھا ۔ حادثے کے وقت یہ دونوں مکان سے محفوظ باہر نکلنے میں کامیاب رہے ۔پڑوس میں رہنے والی این بریڈیٹ نے بتایا کہ حادثے کے وقت اس اچانک دھماکے ہونے جیسی آواز سنائی دی تھی ۔ طیارے کے حادثے کے شکار ہونے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل پایا اور جانچ جاری ہے

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا