کیرو ہائیڈرو الیکٹرک میں سول کاموں کے ٹینڈروں میں مبینہ بے ضابطگیاں

0
0

سی بی آئی نے معاملے کی جاری تحقیقات میں آٹھ مقامات پر چھاپے مارے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے وادی چناب میں کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے سول کام کے ٹینڈر دینے میں مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق ایک معاملے کی جاری تحقیقات میں دہلی، جموں اور کشمیر میں تقریباً 8 مقامات پر تلاشی لی ہے۔ وہیںتلاشیوں کے نتیجے میں لگ بھگ21 لاکھ روپے سے زیادہ کی نقدی کے علاوہ ڈیجیٹل آلات، کمپیوٹر، جائیداد کے دستاویزات/ مجرمانہ دستاویزات کی بازیابی ہوئی۔واضح رہے یہ مقدمہ حکومت جموں وکشمیرکی جانب سے موصول ہونے والے ریفرنس کی بنیاد پر اس وقت کے سی وی پی پی پی ایل کے چیئرمین ، ایم ڈی، ڈائریکٹرز، ایک نجی کمپنی اور نامعلوم دیگران کے خلاف درج کیا گیا تھاجہاں یہ الزام لگایا گیا کہ کیرو ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ سے متعلق سول ورکس کے ایوارڈ میں ای ٹینڈرنگ سے متعلق گائیڈ لائنز پر عمل نہیں کیا گیا۔اس اثناء میں یہ بھی الزام لگایا گیا کہ اگرچہ سی وی پی پی پی ایل کے 47ویں بورڈ میٹنگ میں ای-ٹینڈرنگ کے ذریعے ریورس آکشن کے ذریعے دوبارہ ٹینڈر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لیکن جاری ٹینڈرنگ کے عمل کو منسوخ کرنے کے بعد، اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا اور 47ویں بورڈ میٹنگ کے فیصلے کو بورڈ کی 48ویں میٹنگ میںتبدیل کر دیا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا