یو این آئی
کوزی کوڈ//وزیرمملکت برائے خارجہ مرلی دھرن نے کہا ہے کہ کیرلہ میں شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے )کے نفاذ کرنے کے سلسلے میں وزیراعلی پنیاری وجین کا کوئی کردار نہیں ہے ۔مسٹر مرلی دھرن نے یہاں منگل کو نامہ نگاروں سے بات چیت میں طنز کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی سے ایکٹ کے نفاذ کرنے کے لئے سلسلے میں کہا ہی نہیں ہے اور یہ بہتر ہے کہ وہ سمجھیں کہ سی اے اے کے نفاذ میں ان کا کوئی کردار نہیں ہے ۔انہوںنے کہاکہ مسلسل یہ دہرایا گیا ہے کہ اس ایکٹ کا ملک کے مسلمانوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ اس کے باوجود مظاہرہ جاری ہے اور بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ مظاہرہ قومی شہری رجسٹر (این آر سی)کے خلاف ہے جسے مرکز نے آسام کو چھوڑ کر کسی دیگر ریاست پر نفاذ نہیں کیا ہے ۔مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ مردم شماری کرانے میں کیرلہ حکومت تعاون کررہی ہے ، لیکن اس سے مرکز سے ملنے والے فائدہ کے الاٹمنٹ پر نامناسب اثر پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ یہ ریاست پر انحصار کرتا ہے کہ اسے ریاست کے لوگوںکے حق کی ضرورت ہے یا نہیں۔اس درمیان اسٹوڈنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ایس ایف آئی)کے طالب علموںنے یہاں نہرو مرکز کی تقریب میں حصہ لینے آئے مسٹر مرلی دھرن کو کالا جھنڈا دکھایا۔ایس ایف آئی کے کارکنوں نے مرکزی وزیر کو اس وقت کالا جھنڈا دکھایا جب وہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ بعد میں پولس نے مظاہرہ کررہے طالب علم کو گرفتار کرلیا اور انہیں تقریب کی جگہ سے باہر لے گئی۔