کیرالہ میں وایناڈ متاثرین کی مدد کے لیے اونم تقریبات کا منصوبہ

0
0

ترواننت پورم، 26 اگست (یو این آئی) کیرالہ کی سیاحتی برادری سوشل ویلفیئر کوآپریٹو سوسائٹی لمیٹڈ (کے ٹی ایف سی ایس) نے ملیالی لوگوں کے لئے اونم پروگراموں کا منصوبہ بنایا ہے، جس میں وائناڈ سانحہ کے لوگوں کی حمایت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ سوسائٹی کے ایک نمائندے نے پیر کو یہ اطلاع دی۔
کے ٹی ایف سی ایس نے ‘وائناد کے لیے ایک اونم گفٹ’ پروگرام پیش کیا ہے۔ یہ پہل شرکاء کو کے ٹی ایف سی ایس کے میگا ایونٹس میں شرکت کرنے اور وایناڈ کو اونم کے تحفے کے طورپر سی ایم ڈیزاسٹر ریلیف فنڈ (سی ایم ڈی آرایف) میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دیتی ہے۔
اس ایونٹ میں شرکت کرکے، افراد نہ صرف ناقابل یقین انعامات جیت سکتے ہیں بلکہ ضرورت مندوں کی زندگیوں میں بھی ایک معنی خیز تبدیلی لا سکتے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کوشش واقعی اونم کے جذبے – اتحاد، ہمدردی اور مشترکہ خوشی کی علامت ہے۔
کے ٹی ایف سی ایس اونم کی تقریب میں شرکت کرنے والوں کو 250 سے زیادہ دلچسپ انعامات جیتنے کا موقع ملے گا۔ ان میں 5 اسٹار، 4 اسٹار اور 3 اسٹار ریزورٹس میں پرتعیش قیام، ہاؤس بوٹ کے قیام اور سواری و پریمیم ہوم اسٹے شامل ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا