کیرالہ عالمی آیوروید کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کرے گا

0
0

ترواننت پورم، 19 اگست (یو این آئی) عالمی آیوروید چوٹی کانفرنس کا چھٹا ایڈیشن اور 11 ویں کیرالہ ہیلتھ ٹورازم ایڈیشن 29 اور 30 ​​اگست کو یہاں انگمالی کے ایلکس انٹرنیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہوگا۔
اس کے منتظمین نے پیر کو صحافیوں کو بتایا کہ دو روزہ ایونٹ میں 10 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اس انعقاد سے کیرالہ میں طبی سیاحت کے شعبے کو مضبوط اور مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری مرکزی اور ریاستی حکومتوں اور آیوش کی وزارت کے تعاون سے اس تقریب کا منتظم ہے۔
عالمی آیوروید چوٹی کانفرنس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب آیوروید کا نظام علاج اور ادویات بین الاقوامی توجہ حاصل کر رہا ہے۔
سی آئی آئی گلوبل آیوروید چوٹی کانفرنس کے چیئرمین ڈاکٹر ایس سجی کمار نے کہا، "اس چوٹی کانفرنس سے اس عمل کو فروغ دینے کی امید ہے۔
انہوں نے کہا، ”کیرالہ میں آیوروید ایک صنعت سے کہیں زیادہ ہے؛ یہ ریاست کے ثقافتی ورثے کا ایک لازمی حصہ ہے۔”
کیرالہ ہیلتھ ٹورازم 2024 سی آئی آئی کے صدر ڈاکٹر اے مارتھنڈا پلئی نے کہا، "ہمیں اس سال سوئزرلینڈ، فرانس، روس، عمان، کینیا، تنزانیہ، سری لنکا، چیک جمہوریہ ، تائیوان اور بنگلہ دیش سمیت کئی ممالک کی شرکت کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔”

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا