کیجریوال کے خلاف کئی سازشیں رچی گئیں: آتشی

0
0

 

لازوال ویب ڈیسک

نئی دہلی، //دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی (آپ)، دہلی حکومت، دہلی کے لوگوں اور سابق وزیر اعلی اروند کیجریوال کے خلاف بہت ساری سازشیں رچی گئی تھیں، لیکن ہنومان جی نے انہیں ہر بحران سے بچایا محترمہ آتشی نے آج کناٹ پلیس میں واقع قدیم ہنومان مندر میں بھگوان ہنومان کا دورہ کیا،

https://delhi.gov.in/

دعا کی اور ہر ایک کی خوشی اور خوشحالی کے لیے دعائیں مانگیں انہوں نے ‘ ایکس ‘ پر کہا "کناٹ پلیس میں واقع قدیم ہنومان مندر میں ہنومان جی کا آشیرواد لیا۔ پچھلے دو برسوں میں عام آدمی پارٹی، دہلی حکومت، دہلی کے لوگوں اور ہمارے لیڈر اروند کیجریوال کے خلاف کئی سازشیں رچی گئیں۔ لیکن ہنومان جی نے ہمیں ہر بحران سے بچایا۔ سنکٹ موچن سے میری صرف یہی دعا ہے کہ ان کا آشیرواد ہمیشہ ہم سب پر قائم رہے، ہم دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرتے رہیں اور آنے والے انتخابات کے بعد اروند کیجریوال جی ایک بار پھر دہلی کے وزیر اعلیٰ بن جائیں۔

 

 

وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے کہا "ہنومان جی ہمارے بحران کا حل نکال رہے ہیں۔ پچھلے دو برسوں میں عام آدمی پارٹی پر، دہلی حکومت پر اور ہمارے لیڈر اروند کیجریوال جی پر ہمارے دشمنوں کے ذریعہ ہر طرح کے حملے ہوئے۔ اس نے ہمیں توڑنے، دبانے، ہمیں خاموش کرنے اور دہلی کے لوگوں کے کام کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی۔

محترمہ آتشی نے کہا کہ ہنومان جی نے ہر بحران میں آپ ، مسٹر کیجریوال، دہلی حکومت اور دہلی کے لوگوں کی حفاظت کی۔

وزیراعلی نے کہا "آج میں نے ہنومان جی سے دعا کی کہ جس طرح سے ان کا آشیرواد ہم سب پر ہمیشہ رہا ہے، وہ اسی طرح آشیرواد دیتےرہیں۔ ان کے آشیرواد سے ہمیں دہلی کے لوگوں کے لیے کام کرتے رہنا چاہیے اور ساتھ ساتھ۔ ان کے آشیرواد کے ساتھ آئندہ اسمبلی انتخابات میں مسٹر اروند کیجریوال جی کو دہلی کا وزیر اعلیٰ بنائے۔

https://lazawal.com/?cat

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا