کیجریوال نے ’ٹنل مہم‘ کو کامیاب بنانے والے کارکنوں سے ملاقات کی

0
0

نئی دہلی، // دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتراکھنڈ کے د اترکاشی میں ٹنل مہم کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرنے والے دلی جل بورڈ سے وابستہ مزدوروں سے ملاقات کی ۔
مسٹر کیجریوال نے جمعہ کو اپنی رہائش گاہ پر تمام مزدوروں کا خیرمقدم کیا اور انہیں اعزاز سے نوازا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان بہادروں نے سرنگ میں پھنسے لوگوں تک پہنچنے میں مشکل ترین رکاوٹ کو عبور کیا۔ یہ تمام لوگ دہلی کے مختلف علاقوں میں رہتے ہیں اور پچھلے کئی سالوں سے دہلی جل بورڈ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ جب امریکن آگر مشین تقریباً 17 دنوں سے سرنگ میں پھنسے 41 لوگوں کو بچانے کی کوشش میں ناکام ہو گئی تو ان مزدوروں کو ہوائی جہاز سے دہلی سے اتراکھنڈ لے جایا گیا۔ اس مشکل وقت میں انہوں نے تقریباً 36 گھنٹے تک سوئے بغیر کام کیا اور سرنگ میں پھنسے لوگوں کی جان بچائی۔
انہوں نے تمام کارکنوں کے کام کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر دن رات محنت کی اور سرنگ میں پھنسے 41 افراد کی جانیں بچائیں۔ آپ نے جو بہادری کا کام کیا ہے اس کا پورے ملک میں تذکرہ ہو رہا ہے۔ دہلی کے لوگوں کے لیے یہ بھی بڑے فخر کی بات ہے کہ آپ سبھی دہلی میں رہتے ہیں اور کئی سالوں سے دہلی جل بورڈ میں ہمارے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اس دوران موجود دلی جل بورڈ کے چیئرپرسن اور دہلی کی وزیر آب آتشی نے کہا کہ سرنگ کھود کر اس کے اندر پھنسے 41 لوگوں کو بحفاظت نکالنے والے 15 افراد دہلی جل بورڈ سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ بڑی بات ہے کہ ایک مشکل موقع پر جب بڑے بڑے لوگ درست فیصلے نہیں کر پاتے، عام لوگوں نے اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جانیں بچائیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا