کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوطی دے سکے گی: مودی

0
69
BAGALKOT, KARNATAKA, APR 29 (UNI):- Prime Minister Narendra Modi addressing a public meeting for Lok Sabha Election-2024, in Bagalkote, Karnataka on Monday. UNI PHOTO-5U

کہاکانگریس کی صرف ایک ہی شناخت ہے، اور وہ ہے دھوکہ
لازوال ڈیسک

دھاراشیو؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو مہاراشٹر میں یکے بعد دیگرے کئی عوامی جلسے کیے اور دھاراشیو میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیا کمزور حکومت ملک کو مضبوط بنا سکے گی ۔مسٹر مودی نے آج یہاں مہایوتی امیدوار ارچنا پاٹل کی حمایت میں مہم چلائی۔ ریلی میں ہزاروں لوگ پہنچے ہوئے تھے ‘جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے لوگوں کو یاد دلایا کہ جب مرکز میں کانگریس کی حکومت تھی تو وہ سیکورٹی کا رونا روتی تھی اور دہشت گرد حملہ کرکے بھاگ جاتے تھے ۔انہوں نے حاضرین سے سوال کیا کہ کیا آپ ایسی حکومت لانا چاہتے ہیں جو آپ کی حفاظت نہ کر سکے؟۔
سابق کانگریس کی قیادت والی متحدہ ترقی پسند اتحاد (یو پی اے) حکومت پر حملہ کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے عوام سے پوچھا ’’کیا ایک کمزور حکومت ملک کو مضبوط بنا سکتی ہے؟ کیا کانگریس حکومت ملک کو نئی بلندیوں پر لے جا سکتی ہے؟ انہوں نے کہا ’’کانگریس کی صرف ایک ہی شناخت ہے، اور وہ ہے دھوکہ۔‘‘
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی اجیت (این سی پی-اجیت) کے امیدوار پاٹل کی حمایت میں یہاں مہم چلاتے ہوئے مسٹر مودی نے مراٹھی میں اپنی تقریر شروع کی اور پھر کہا ’’میں ماں تلجابھوانی اور ضلع کے لوگوں سے مضبوط بھارت، وکست بھارت کے لئے آشیرواد مانگنے دھاراشیو (عثمان آباد) آیا ہوں۔‘‘وزیر اعظم نے ووٹروں کو یاد دلایا ’’ایک مضبوط حکومت بنانے کے لیے آپ کا ایک ایک ووٹ بہت اہم ہے۔ آپ کا ووٹ ہی مودی کی طاقت کو مضبوط کرے گا۔ اس لیے آنے والے مراحل میں بہت سوچ سمجھ کر ووٹ دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا