کھیل کود تعلیم کا ایک اہم حصہ ہے ۔ ڈاکٹر سحرش

0
0

ٹیک ونڈو امتحان چیمپین شپ جموں میں منعقد

جموں؍؍آل اڈیا ٹیک ونڈو یونین نے آج سائیں پیلس تریکوٹہ نگر جموں میں بیلٹ گریڈنگ ایگزامینیشن چیمپین شپ کا اہتمام کیا ۔ جموں صوبے کے مختلف سکولوں سے لئے گئے 150 طلبا نے اس ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ جن میں سے 120 طلبا کو ٹیکنیکل ڈائریکٹر انیل نندا اور پرذیڈنٹ آل انڈیا ٹیک ونڈو یونین سنجیو کمار اور سینئر ممبر رونیکا راٹھور نے اگلی رینک کیلئے پرموٹ کیا ۔ اس موقعہ پر مقررین نے والدین اور سول سوسائیٹی پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں میں کھیل کود کا شوق پیدا کریں تا کہ وہ بہتر سماجی زندگی کیلئے تیار کئے جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسے پروگراموں کی بدولت بچوں میں احترام اور عزت کرنے کے علاوہ اُن میں ڈسپلن کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔ ناظمِ اطلاعات و رابطہ عامہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر جو اس موقعہ پر مہمانِ خصوصی تھیں نے طلبا میں کھیل کود کی اہمیت اجاگر کی ۔ انہوںنے کہا کہ تعلیم کی اہمیت ہم سب کو معلوم ہے لیکن کھیل کود ہمارے جسمانی و ذہنی نشود و نما کیلئے بہت ضروری ہے ۔ ناظمِ اطلاعات نے والدین کی اُن کوششوں کو سراہا جن کے تحت والدین اپنے بچوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کیلئے حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایسی سرگرمیاں زیادہ سے زیادہ منعقد کی جانی چاہئیں تا کہ طلبا ایسی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔ ڈی آر ایس کڈس تریکوٹہ نگر ، روٹس دی مانیسری ہاوس ، ایفٹیک مونٹانا انٹر نیشنل پری سکول و دیگر کئی سکولوں کو مختلف رنگوں کے بیلٹوں سے نوازہ گیا ۔ گریڈنگ امتحان کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا ۔ جن میں سے ویرا کور ، ساحس گنڈوترہ ، آرو کمار مینیا اور کئی بچوں کو پہلے گروپ میں رکھا گیا تھا ۔ دوسرے گروپ میں رزان بخشی ، سمنیو گپتا ، رتور منیال اور کئی دیگر بچوں کو رکھا گیا تھا۔ تیسرے گروپ میں گنراج سنگھ دعا، انہاد مہاجن اور سائشہ ملہوترہ و دیگر بچوں کو رکھا گیا تھا ۔ چوتھے گروپ میں سناکشی سندن ، اسویقہ جسروٹیہ ، آرئن بھگت و دیگر کئی بچوں کو رکھا گیا تھا ۔ ایس آر ایس کے صدر راجیو مہاجن ، پر پسوندر سنگھ چاڑک اور کلدیپ سنگھ مہمان ذی وقار تھے ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا