تمام تعلیمی زونوں سے سولہ سال سے کم عمر کے کھلاڑیوں نے لیا حصہ
سید نیازشاہ
پونچھ //گورنمنٹ بوائز ہائر اسکنڈری اسکول پونچھ میں انڈر 16انٹر زون والی بال ٹونامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔واضح رہے یہ ٹورنامنٹ کھیلو انڈیا کے تحت کروایا جا رہا ہے ۔اس سلسلے میں والی بال کوچ طارق حان نے نمائدہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جہاں ملک بھر میں اس پروگرام کے تحت یہ سرگرمیاں چل رہی ہیں وہیں پونچھ میں بھی محکمہ کھیل کی جانب سے یہاں بوائز ہائر سکنڈری اسکول میں یہ کھیل کروائے جا رہے ہیں جس کیلئے ہم نے پونچھ کے سبھی زونوں کے اسکولوں سے بچے لیئے تھے جن کی عمر 12 سے 16سال تھی ۔سرکار کی جانب سے یہا سکیم نئی نسل کو کھیل سرگرمیوں میں باقعادگی سے حصہ لینے کےلئے شروع کی گئی ہے جس سے کھیل پریمی بر پور فائدہ اٹھا رہے ہیں۔