یواین آئی
جموں؍؍جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے کھنیتر گائوں میں ایک مکان کی چھت گر جانے سے43 افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے ضلع کھنیتر میں لوگ ذاکر حسین شاہ کے گھر میں تعزیت پرسی کے لئے جمع ہوئے تھے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران لوگوں کی بھیڑ بھڑنے سے مکان کی چھت گر آئی جس کے نتیجے میں 43 مرد و زن زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔معلوم ہوا ہے کہ زخمیوں میں سے کچھ ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔