کھنڈلی تا پیڑی سڑک خستہ حالی کا شکار

0
58

انتظامیہ ایک بڑئے حادثے کے انتظار میں ؟
عمرارشدملک

راجوری ؍کھنڈلی سے پیڑی تقریباً30کلومیٹر سڑک رابطہ کی حالت بدترین ہوچکی ہے اس سڑک پر روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں چھوٹی بڑی گاڑیوں کا آنا جانا لگا ہی رہتا ہے کیونکہ یہ سڑک پیڑی اور کھنڈلی کو راجوری سے جوڑتی ہے اور اسکولی بچے بھی ہر روز اس سڑک سے سفر کر کے راجوری تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں اور اس سڑک کی حالت یہ ہے کہ یہاں گھوڑے بھی مشکل سے چل پاتے ہیں ۔ کھنڈلی تاپیڑی سڑک کی حالت کو لیکر مقامی لوگوں نے کئی مرتبہ احتجاج بھی کیا لیکن ضلع انتظامیہ اور ریاستی حکومت کوٹھس سے مس نہ ہوئی ۔اس سڑک پر ہر سال دو تین حادثے پیش آتے ہیں لیکن افسوس کہ پھر بھی اس سڑک کاکام شروع نہیں کیا گیا جہاں ایک طرف سڑک کی خستہ حالت وہیں دوسری طرف نجی گاڑیوں کی غیر قانونی پارکینگ اور مکانوں کی تعمیر کا سامان پڑا رہتا ہے جس سے مسافر گاڑیوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ ستمبر 2014کی طوفانی بارشوں نے تو اس سڑک رابطہ کو تو ختم ہی کردیا تھا لیکن مقامی ممبراسمبلی کی کوشش سے اس وقت اس سڑک کو پھر سے بحال کروایا۔ مقامی لوگوں کے مطابق اب پھر سے اس سڑک کی حالت خستہ ہوچکی ہے اور کب بڑا حادثہ پیش آجائے کچھ کہانہیں جاسکتا کیونکہ کھنڈلی سے پیڑی سڑک 85فیصد تباہ ہوچکی ہے ۔ ایک تو سڑک ون وے ٹریفک او ر اوپر سے سڑک کی خستہ حالت ایسے میں مسافروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ گھنٹوں ٹریفک جام اور کسی بھی وقت ایک بڑا حادثہ پیش آنے کا خدشہ ہمیشہ بنا رہتا ہے ۔ضلع راجوری کی اکثر و بیشتر سڑکیں اس قدر خستہ حال ہوچکی ہیں کہ ان پر سفر کرنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جارہا ہے ۔عوامی حلقوں کے مطابق پیڑی سے کھنڈلی سڑک اتنی خستہ ہوچکی ہے کہ گاڑیوں کا چلنامشکل ہوگیا ہے اور عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بارے میں کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا گیا لیکن انہوں نے عوام سے مشکلات کا ازالہ کرنے کے لئے کوئی خاطر خواہ کاروائی نہیں کی جس کے باعث عوام کی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ ہورہا ہے ۔پرائیویٹ ٹرانسپورٹ مالکان نے بتایا کہ اب ہمیں ان خستہ حال سڑکوںپر اپنی گاڑیاں چلانے میں کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ضلع انتظامیہ نے کئی بار ان خستہ حال سڑک پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا لیکن آج تک ان کے وعدے بھی سراب ثابت ہوئے جبکہ اس سڑک کی خستہ حالی پر کئی مرتبہ سینکڑوں لوگوں نے متعلقہ حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ وہ جان بوجھ کر اس سڑک کی خستہ حالی کو دور کرنے میں طوالت سے کام لیتے ہیں ۔مقامی لوگوں نے اب ریاستی حکومت خصوصاً ضلع انتظامیہ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر فوری طور پر کھنڈلی پیڑی خستہ حال سڑک کی مرمت نہ کی گئی اور عوامی مشکلات کا ازالہ نہیں کیا گیا تو انہیں مجبور ہو کر بڑئے پیمانے پر احتجاج کرنا پڑے گا اور اس خستہ حا ل سڑک کو بھی بند کر دئے گئے جس کی تمام تر ذمہ داری ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ ہر بار مالی سال کے آخری وقت میں تھوڑی مرمت کی جاتی ہے تاکہ اچھی خاصی رقم پر ہاتھ صاف کیا جاسکیں لیکن کبھی بھی ایمانداری سے اس سڑک کو مرمت نہیں کیا گیا اور ہر سال محکمہ چھوٹی سی مرمت کر کے بڑی رقم وصول کرتا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا