کپواڑہ سے خواتین کرکٹ ٹیم کو انڈین آرمی کے ذریعے پونے کیلئے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا

0
0

14 روزہ دورے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ قومی اور رنجی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے
لازوال ڈیسک
سری نگر؍؍ ہندوستانی فوج پونے کی ایک این جی او ASEEM فاؤنڈیشن کے ساتھ مل کرکپواڑہ سے پونے تک کیپبلٹی بلڈنگ ٹور کا انعقاد کر رہی ہے جس میں کپواڑہ کی شارٹ لسٹ شدہ خواتین کرکٹرز کو عالمی معیار کے کرکٹ ماحول سے روشناس کرایا جائے گا۔ یہ ٹور 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو کہ کپواڑہ خواتین کی T-10 کرکٹ چیمپئن شپ کا نتیجہ ہے جو انڈین آرمی نے کپواڑہ کی لڑکیوں کے لیے کرکٹ کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے اور کپواڑہ کی خواتین میں کھیل کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے شروع کی تھی۔تاہم آج سے 26 دسمبرتک شروع ہونے والے اس 14 روزہ دورے کا مقصد نوجوان لڑکیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور مہاراشٹر کی ٹیموں اور مختلف قومی اور رنجی کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔واضح رہے پونے کا دورہ نہ صرف لڑکیوں کو عالمی معیار کے کرکٹ ماحول کو دکھانے کا موقع فراہم کرے گا بلکہ انہیں ریاست سے باہر کی خواتین ٹیم سے سیکھنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس سے کپواڑہ کی لڑکیوں کے تجربے کو تقویت ملے گی کیونکہ ان میں سے زیادہ تر پہلی بار ضلع سے باہر جا رہی ہوں گی۔ دریں اثناء قومی سطح کے اسٹیڈیم میچوں کے شیڈول کے لیے مختص کیے گئے ہیں اور ٹیم سیاحتی مقامات کا دورہ بھی کرے گی۔یاد رہے اس چیمپئن شپ کا پہلا ایڈیشن 2021 میں صرف 6 ٹیموں کی شرکت کے ساتھ کھیلا گیا تھا۔ تاہم، کشمیر میں خواتین کی بہتری کے لیے ہندوستانی فوج کی مسلسل کوششوں سے، دوسرے ایڈیشن میں ٹیم کی تعداد 2022 میں 6 سے بڑھ کر 14 ہوگئی۔ اس سال ٹیموں کی شرکت میں شاندار اضافہ دیکھا گیا جس کی تعداد 14 سے 20 ہوگئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا