کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں آپریشن کے دوران 2 جنگجو ہلاک :پولیس

0
0

سری نگر، 19 جولائی (یو این آئی) پولیس کا کہنا ہے کہ شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے مژھل سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ایک آپریشن کے دوران 2 جنگجوہلاک ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں مہلوک جنگجوئوں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
کشمیر زون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر آف پولیس کشمیر وجے کمار کے حوالے سے بدھ کی صبح اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘مژھل سیکٹر میں فوج، کپوارہ پولیس اور بی ایس ایف کے ایک مشترکہ آپریشن کے دوران 2 جنگجو ہلاک ہو  گئے’۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ دونوں مہلوک جنگجوئوں کی لاشیں اسلحہ و گولہ بارود کے ساتھ بر آمد کی گئیں جبکہ علاقے میں آپریشن ہنوز جاری ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا