یواین آئی
اسلام آباد؍؍پاکستان پیپلس پارٹی (پی پی پی)کے صدر بلاول بھٹو زرداری نے جمعہ کو عمران خان پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے عوام کسی’ منتخب’ یا ‘کٹھپتلی ’وزیراعظم کو قبول نہیں کرتے اور اب ان کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے ۔ اسلام آباد میں آج آزادی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا،‘‘ملک کے عوام کسی منتخب یا کٹھپتلی یا کسی تاناشاہ کے سامنے خودسپردگی کی خواہش رکھنے والے شخص کو وزیراعظم قبول نہیں کریں گے ۔’’ جے یو آئی ایف سربراہ افضل الرحمان کی قیادت میں ‘آزادی’ مارچ کل رات لاہور سے چل کر جمعہ کو اسلام آباد پہنچا ہے ۔ انہوں نے کہا،‘‘ملک کے لوگ صرف جمہوریت اور سبھی نقابوں ،چناؤ کرنے والوں اور منتخب شدہ لوگوں سے آزادی چاہتے ہیں۔بلاول نے عمران خان حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ کٹھپتلی حکومت کا پچھلے ایک سال کا کام کاج سب کے سامنے ہے ۔اس حکومت کو عام لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان حکومت کے کام کاج کے دوران سیاسی پارٹیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے اور عوام کے حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے ۔’’بلاول نے کہا کہ کٹھپتلی حکومت عوام کے ووٹ سے منتخب نہیں ہوئی ہے بلکہ یہ اور طریقے سے اقتدار میں آئی ہے ۔اس لئے اپنے چناؤ کرنے والوں کے تئیں وفادار ہے ۔سبھی سیاسی پارٹیوں نے اتفاق رائے سے پیغام دیا ہے کہ ‘منتخب’ وزیراعظم عمران خان کو گھر جانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ لاد کر ان کی مشکلیں بڑھائی جارہی ہیں۔مہنگائی اپنے عروج پر ہے ۔