کٹھوعہ کے بنی میںمحکمہ جنگلات نے یوم جنگلات منایا

0
0

شجرکاری مہم کا کیا آغاز،ایس ڈی ایم بنی نے بطور خاص کی شرکت
حفیظ قریشی
بنی// یومِ جنگلات ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے ۔وہیںضلع کٹھوعہ کے تحصیل بنی میں محکمہ جنگلات کی جانب سے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا، اس موقعے پر شجرکاری مہم کی بھی شروعات کی گئی ۔اس مہم میں ایس ڈی ایم بنی ، تحصیلدار بنی ، رینج آفیسر بنی و دیگر محکمہ جنگلات کے آفیسران موجود تھے۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم بنی غیاث الحق خانجی نے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے عالمی یوم ماحولیات اور جنگلات کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انھوں نے مزید کہا جنگلات کا تحفظ ہماری زمہ داری ہے لیکن عام لوگوں کو بھی اس ضمن میں آگے آنے کی ضرورت ہے تاکے ہم اپنے پر پڑنے والے اثرات کو کم کر سکیں۔وہیںتحصیلدار بنی، پریدھیم اتری شرما نے کہا موسم کی تبدیلی، آب و ہوا میں بدلاؤ دیکھنے کو مل رہے ہیں ماحولیاتی تبدیلی بھی جنگلات کے ختم کئے جانے کے سبب دیکھنے کو مل رہے ہیں اور لوگوں کو اس پر غور کرنے کی ضرورت ہے کہا جنگلات نہیں رہیںگے تو ہماری زندگی بھی مشکل میں پڑ سکتی ہے انھوں عوام کو جنگلات کی حفاظت کرنے کی گزارش کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا