سرتھل اور ڈھگر جیسے سیاحتی مقامات سیاحوں کی آمد کے منتظر
حافظ قریشی
کٹھوعہ //ایک لمبے عرصے کے انتظار کے بعد بل آخر قدرت مہربان ہو گئی جسکی تصدیق سفید چادر اوڑھے ہوئی بنی کی سر زمین کر رہی ہے گزشتہ دو ماہ سے برفباری اور بارش کے نہ ہونے سے علاقے میں خشک سالی جیسے حالات پیدا ہو چکے تھے۔اور لگ بھگ دو ماہ کے بعد اس برفباری سے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ ہے تو وہی کسان سب سے زیادہ خوش نظر آہ رہے ہیں۔تاہم سیاحوں کا انتظار بھی اسکے ساتھ ختم ہو گیا جو انتظار کر رہے تھے کہ بنی میں کب برف گرے گی تو یہ خبر ان کیلئے یہ ہی پیغام لے کر آئی ہے کے کٹھوعہ ضلع کی خوبصورت وادی بنی برف کی سفید چادر اوڑھ کر آپ کے آمد کا انتظار کر رہی ہے۔ سال 2024 موسم سرما کی پہلی برفباری کے ساتھ ہی قدرتی وسائل حسن سے مالا مال بنی وادی کی اونچی اونچی پہاڑیوں نے سفید چادر اوڑھ لی ہے تو وہی بنی کی بے حد خوبصورت اور قدرتی حسن سے مالا مال سرتھل، ڈھگر جیسے سیاحتی مقامات سیاحوں کی آمد کے انتظار میں ہیں۔ ڈھگر اور سرتھل ہی نہیں بلکہ بنی اور بسوہلی کے درمیان میں واقع چلہ دھار بھی برف کی سفید چادر سے ڈھک چکا ہے، اور بھی کئی سیاحتی دلچسپ مقامات ہیں جو کہ حکومت کے آنکھوں سے اوجھل ہیں جہاں سیاح جانے کو بے تاب ہیں۔