کٹھوعہ چنڈیار میں پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا

0
0

کہا سڑک میں نکاسی آب کا نظام نہیںاور سڑک کی تعمیر میں ناقص مواد کا استعما ل کیا گیا
لازوال ڈیسک
کٹھوعہ // ضلع کے بنی تحصیل کے پنچایت کوٹی چنڈیار سڑک میں بارش کے پانی کے نکاسی نظام نہ ہونے، اور سڑک کے تعمیری کام میں غیر معیاری مواد لگائے جانے کے خلاف چنڈیار میں پی ایم جی ایس وائی محکمہ کے خلاف لوگوں نے احتجاج کیا اور جم کر نعرے بازی کی۔مظاہرین کے مطابق سڑک میں ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کے باعث لوگوں کی زرعی زمین کا نقصان ہو رہا ہے کہا اور نہ ہی محکمہ کی جانب سے سڑک میں گء زمین کا معاوضہ دیا جا رہا ہے جسکے کے کارن لوگوں میں کافی غم و غصّہ پایا جا رہا ہیتاہم لوگوں نے مزید کہا کئی بار محکمہ کو سڑک پر بارش کے پانی کیلئے نکاسی نظام کا مطالبہ کیا گیا مگر آج تک کسی نے بھی اس طرف توجہ نہیں دی جسکے باعث مقامی لوگوں کی اراضی کا نقصان ہو رہا ہے تو وہی انھوں نے کہا سڑک کی دیواروں میں بھی غیر معیاری مواد کا استعمال کیا جا رہا ہے انھوں نے ضلع کے ڈی سی سے مطالبہ کیا کے جلد از جلد علاقے کے لوگوں کے مسائل کو حل کیا جائے کیونکہ پورے پنچایت میں لگ بھگ ’95 فیصد آبادی مزدوری کے سلسلے میں دوسرے ریاستوں میں جاتی ہے اور بڑے ہی مشکل سے گھر کا گزر بسر کرتے ہیں جو بھی ذراعی زمین ہے وہ سڑک کے درست نہ ہونے اور بارش کے پانی کا نکاسی نظام نہ ہونے سے تباہ ہو رہی ہے جسکے وجہ سے لوگوں کا بے حد نقصان ہو رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا