کٹھوعہ پولیس کی جانب سے منشیات کے خلاف جنگ جاری

0
0

بنی پولیس کی جانب سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
حفیظ قریشی
کٹھوعہ؍؍جہاں جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کو کم کرنے کے مقصد سے بیداری مہم، سیمینار اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں، وہیں منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ اور دیگر مقدمات کے تحت جیل بھیجا جا رہا ہے۔ اس جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بنی پولیس کی جانب سے ایک منشیات فروش کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔اس سلسلے میںجانکاری دیتے ہوئے نائب تحصیلدار بنی نے بتایا کہ سندورن سے تعلق رکھنے والے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں اور عام جرائم پیشہ افراد کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔آج اس کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران ایک شخص کو 190 گرام چرس کے ساتھ حراست میں لے لیا۔ کٹھوعہ پولیس کے سربراہ شیو دیپ سنگھ جمال نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے محلوں پر نظر رکھیں اور منشیات فروشوں کے بارے میں کسی بھی قسم کی اطلاع حکام کو دیں تاکہ جو لوگ منشیات فروشی میں ملوث پائے گئے ان کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے۔ تاکہ منشیات سے پاک جموں و کشمیر کو حقیقی معنوں میں شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے۔اس کارروائی کی عوام لوگوں نے پولیس کی حوصلہ افزائی کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا