کٹھوعہ پولیس نے گم شدہ لڑکی کو کنبہ کے ساتھ ملایا

0
57

لازوال ڈیسک
سانبہ //پولس نے ضلع کٹھوعہ سے تقریباً 22 سال کی عمر کی ناقص دماغ والی لڑکی کو اس کے کنبہ کے ساتھ ملایا ہے جو پولیس اسٹیشن سانبہ کے دائرہ اختیار میں گھوم رہی تھی۔پولیس اسٹیشن سانبہ کو معتبر ذرائع سے ایک اطلاع موصول ہوئی کہ کی درمیانی رات کو ایک لڑکی چیچی ماتا مندر، سانبہ کے قریب نیشنل ہائی وے پر گھوم رہی تھی۔وہیں اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، پولیس اسٹیشن سانبہ کی ایک پولیس پارٹی ایس ایچ او پی ایس سانبہ کی سربراہی میں انچارج پولیس پوسٹ سڈکو سانبہ اور لیڈی پولیس اہلکار کے ساتھ فوری طور پر موقع پر پہنچی، مذکورہ لڑکی کا سراغ لگایا اور اسے بحفاظت پی پی سڈکو پہنچایا۔
وہیں لڑکی کا دماغ خراب تھا اور اسے اپنے ٹھکانے کا علم نہیں تھا۔ اس کی شناخت کے بارے میں پوچھنے پر، وہ مشکل سے اپنا نام بتاتی ہیں۔سخت کوششوں کے بعد، پولیس اس کے ٹھکانے کا پتہ لگانے میں کامیاب رہی، اس کے اہل خانہ سے رابطہ کیا اور آج اسے تمام قانونی کارروائیاں مکمل کرنے کے بعد اس کے والد کے حوالے کر دیا۔لواحقین نے پولیس کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی محنت سے لڑکی کو خاندان سے ملایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا