کٹھوعہ میں مسلح جھڑپ شروع

0
0

لازوال ویب ڈیسک

جموں//جموں وکشمیر کے کٹھوعہ ضلع کے بلاور علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ جاری ہے۔

http://www.uniurdu.com/
ذرائع نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر سیکورٹی فورسز نے مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد کٹھوعہ کے بلاور علاقے کو محاصرے میں لے کرجوں ہی تلاشی آپریشن شروع کیا تو اسی اثنا میں وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔
معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران دوبدوگولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دو سے تین ملی ٹینٹ موجود ہو سکتے ہیں جس کے پیش نظر سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو سیل کرکے فرار ہونے کے راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں گولیوں کا تبادلہ جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

https://lazawal.com/

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا