لازوال ڈیسک
کپواڑہ کٹھوعہ میں لیاقت علی کو قتل کئے جانے پر کپواڑہ میں گجر بکروال یوتھ کانفرنس کے کارکنوں نے احتجاج کیا اور کویندر گپتا کے حالیہ بیان جس میں اس نے کہا کہ یہ ایک معمولی نوعیت کا مسئلہ ہے اسے اتنی اہمیت نہیں دی جانی چاہئے پہ بھی غم و غصے کا اظہار کیا ۔اس موقع پرنائب وزیرا علی کے خلاف بھی جم کر نعرہ بازی کی وہیں مظاہرین نے کہا کہ جموں میں مسلمانوں پر بالعموم اور گجر بکروال لوگوں پر بالخصوص ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں اس سے قبل پہلے تو ایک سازش کے تحت سابقہ وزیر جنگلات نے لوگوں کو ان کی زمینوں سے نکالنے کا سلسلہ شروع کیا تھا جب اسے اس کام میں کامیاب نہ ہونے دیا گیا تو ننھی آٹھ سالہ معصومہ کیساتھ ظلم کیا اغوا کرنے کے بعد اس کی آبرو ریزی کی گئی اور پھر اس کا قتل کردیا گیا تنظیم کے کارکنوں نے بولتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات کر کے لوگوں کو خوفزدہ کیا جارہا ہے جو قابل مذمت ہے۔وہیں زاہد پرواز چوھدری ریاستی صدر تنظیم، چوھدری غلام مصطفی بانیاں، غلام مصطفی دیدڑ، یونس ابرار، فاروق چوھدری، ارشد احمد ٹانچ، جمشید فاروق اور دوسرے تنظیم کے کارکنان بھی شامل تھے۔